ہوم   >  پاکستان

بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے وفاقی وزارت کا حلف اٹھا لیا

8 months ago

 بریگیڈیئر(ر)اعجاز شاہ نے بطور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی سادہ تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ تقریب میں وفاقی وزرا اور دیگر عہدے داروں نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ اعجاز شاہ این اے 118 ننکانہ صاحب سے رکن...

 بریگیڈیئر(ر)اعجاز شاہ نے بطور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔

حلف برداری کی سادہ تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ تقریب میں وفاقی وزرا اور دیگر عہدے داروں نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ اعجاز شاہ این اے 118 ننکانہ صاحب سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ انہیں پارلیمانی امور کی وزارت کا قلمدان دیا گیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے اعجاز شاہ کی تعیناتی کی منظوری دی گئی، جس کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اعجاز شاہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں ( انٹیلی جنس بیورو ) آئی بی کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔

اہم عہدے پر تعیناتی کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی گئی۔ پی پی کے مطابق بے نظیر بھٹو نے شہادت سے قبل اپنے خط میں خود کو نقصان پہنچنے کی صورت میں‌ جن افراد کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا تھا، اس میں اعجاز شاہ کا نام بھی شامل تھا۔

ماضی میں اعجاز شاہ کے پی پی کے کچھ رہنماوں سے بھی قریبی مراسم بھی رہے۔ ایک مرتبہ ان کی ایک پرواز کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات بھی ہوئی۔

 

ریٹائرمنٹ کے کچھ عرصے بعد تحریک انصاف کی مقبولیت کے بعد وہ عمران خان کے ساتھ آگئے۔ سال 2014 کے دھرنے کے دوران اعجاز شاہ کا نام بھی دھرنے کے پس پردہ کرداروں سے رابطوں کے حوالے سے وقتا فوقتا خبروں کی زینت بنتا رہا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں