Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 جوان شہید

SAMAA | - Posted: Apr 2, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 2, 2019 | Last Updated: 2 years ago

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے تین فوجی شہید، جب کہ ایک زخمی ہوگیا، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتي فوجيوں کي ہلاکتوں کي اطلاعات ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لائن آف کنٹرول ( ایل او سی) پر رکھ چکری کے مقام اور راولاکوٹ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے مادر وطن کے تین بہادر سپوتوں نے فرض کی ادائیگی میں اپنی جان قربان کی اور ایک زخمی ہوگیا، جب کہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارت کی جانب سے بھی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

پاک فوج کے مطابق بھارتی فائرنگ سے صوبیدار محمد ریاض، حوالدار عزیز اور سپاہی شاہد منصب شہید ہوئے۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کردیا۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 شہری شہید ہو گئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں چکوٹھی سیکٹر پر 4 پاکستانی شہری بھی زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ چھ مارچ کو بھی ایل او سی کے باغ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی شہری آبادی پر اندھا دھند فائرنگ سےدو  افراد زخمی ہو گئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube