Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

بھارتی طیاروں کو کس نے نشانہ بنایا؟، آئی ایس پی آر کی وضاحت

SAMAA | - Posted: Apr 1, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 1, 2019 | Last Updated: 2 years ago

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 27 فروری کا واقعہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، پاک فضائیہ نے دونوں بھارتی جہازوں کو اپنے دفاع میں مار گرایا، پاکستان اپنے دفاع کیلئے ہر صلاحیت استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے۔ بھارتی جہازوں کو ایف 16 یا جے ایف 17 نے نشانہ بنایا؟، یہ سوال بے معنی ہے، جب بھارتی جہاز آئے تب بھی فضائیہ کے تمام جہاز بشمول ایف 16 فضاء میں موجود تھے، اگر ایف 16 استعمال ہوا تب بھی 2 بھارتی جہاز ہی نشانہ بنے۔

آئی ایس پی آر نے اس سوال کو بے معنی قرار دے دیا کہ بھارتی طیارے ایف 16 نے گرائے یا جے ایف 17 نے؟۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ 27 فروری کا واقعہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے،  2 بھارتی طیاروں نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی، انہیں نشانہ بنایا، پاک فضائیہ نے دونوں بھارتی طیاروں کو دفاع وطن کی خاطر مار گرایا۔

ان کا کہنا ہے کہ جب بھارتی جہاز آئے تو فضائیہ کے تمام طیارے بشمول ایف 16 فضاء میں موجود تھے، اگر ایف 16 استعمال ہوا تب بھی 2 بھارتی جہاز ہی نشانہ بنے، ایل اوسی کے پار پاکستان فضائی حدود سے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے کارروائی کی، پاکستان دفاع کیلئے ہر صلاحیت استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے۔

بھارت نے 14 فروری کو کشمیر کے علاقے پلوامہ میں خودکش حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، جس پر پاکستانی طیاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 بھارتی طیارے مار گرائے، ایک جہاز کا پائلٹ ابھی نندن پیراشوٹ کے ذریعے آزاد کشمیر میں اترا جسے مقامی افراد نے پکڑ کر پاک فوج کے حوالے کردیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے امن کے پیغام کے طور پر بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے  کردیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube