Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

غداری کیس: مشرف پیش نہ ہوئے تو دفاع کا حق ختم ہوجائے گا، سپریم کورٹ

SAMAA | - Posted: Apr 1, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Apr 1, 2019 | Last Updated: 1 year ago

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 6 سے متعلق محفوظ کیا گیا کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سابق صدر مشرف 2 مئی کو عدالت میں پیش نہ ہوئے تو دفاع کا حق کھو دیں گے۔ سابق صدر کی اب کوئی میڈیکل رپورٹ اور درخواست قبول نہیں ہوگی۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آرٹیکل چھ سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ سابق صدر پرویز مشرف 2 مئی کو نہ آئے تو حق دفاع ختم ہوجائے گا۔ مشرف کی عدم پیشی پر خصوصی عدالت ریکارڈ کے مطابق فیصلہ سنائے گی۔

 

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سابق صدر کی عدم پیشی پر342 کے بیان کی ضرورت نہیں، عدم حاضری پر ان کی کوئی درخواست نہیں مانی جائے گی۔ مشرف کی کوئی سچی جھوٹی میڈیکل رپورٹ اور درخواست ناقابل قبول ہوگی۔ پرویز مشرف آجائیں تو انہیں تمام بنیادی حقوق ملیں گے، تاہم اگر وہ نہ آئے تو ٹرائل کورٹ استغاثہ کو سن کر کیس کا فیصلہ کردے گی۔

 

قبل ازیں عدالت عظمی میں سابق صدر کے وکیل کا کہنا تھا کہ سابق صدر نے کہا ہے کہ وہ خود آکر بیان ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مشرف یقین دہانی کے باوجود واپس نہ آئے تو کیا ہوگا؟ کمٹمنٹ کرکے واپس نہ آنے پر کچھ تو ہونا ہی چاہئے۔

 

عدالت کے روبرو سابق صدر کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ذاتی گارنٹی نہیں دے سکتا کہ مشرف واپس آئیں گے، بطور وکیل مجھے ہدایات ہیں کہ مشرف خود پیش ہوں گے۔ چیف جسٹس نے خصوصی عدالت کا 28 مارچ کا حکم نامہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملزم کی عدم موجودگی میں ٹرائل غیر آئینی ہوتا ہے تاہم ملزم جان بوجھ کر پیش نہ ہو تو اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکتے، سنگین غداری کوئی معمولی جرم نہیں۔

 

گزشتہ ماہ ہونے والی سماعت میں بھی چیف جسٹس نے کہا تھا کہ آرٹیکل 187 عدالت کو غیرمعمولی اختیارات دیتا ہے۔ سابق صدر کا ٹرائل ہرصورت ہوگا، بہتر ہوگا متفقہ حل نکال لیا جائے ورنہ عدالت حکم جاری کرے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube