Thursday, July 2, 2020  | 10 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنا ہوگا، گورنر سندھ

SAMAA | - Posted: Mar 31, 2019 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Mar 31, 2019 | Last Updated: 1 year ago

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل ہوگا۔ گورنرسندھ عمران اسماعيل نے کراچی میں ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہارالحسن  کي عيادت کے بعد ميڈيا سے گفتگو میں بتایا کہ خواجہ اظہارکی حالت خطرے سے باہرہے، خواجہ اظہار کو سر پر چوٹ اور غنودگی کا عالم ہے،موٹروے...

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل ہوگا۔

گورنرسندھ عمران اسماعيل نے کراچی میں ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہارالحسن  کي عيادت کے بعد ميڈيا سے گفتگو میں بتایا کہ خواجہ اظہارکی حالت خطرے سے باہرہے، خواجہ اظہار کو سر پر چوٹ اور غنودگی کا عالم ہے،موٹروے پر موڑ کا نشان نہ ہونے سے خطرناک حادثہ پیش آیا، این ایچ اے کے وزیر اور بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض سے بھی بات کریں گے کہ اس مقام پر لائٹس لگانی چاہیے۔

باغ ابن قاسم سے متعلق گورنرسندھ نے بتایا کہ اس پارک پر بہت سارے طاقتور لوگوں کي نظريں ہيں، پارک کو ختم کرنے کي کوششيں کي گئيں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق انھوں نے کہا کہ شاہ محمود کا بیان نہیں پتہ مگر بے نظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل ہوگا۔

بےنظیربھٹو کا نام انکم سپورٹ پروگرام سے ہٹانے پر حکومت شرم کرے،خورشید شاہ

انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورے کے موقع پر وزیر اعلی سندھ کو مدعو کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، یہ خود بخود شیڈول ہوتا ہے، وزیر اعلی کو تو خود آنا چاہیئےتھا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے ترقیاتی پیکیج کے پیسے این ایف سی کی مد سے نہیں لیئے جارہے تو سندھ حکومت کو کیوں تکلیف ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube