Thursday, September 24, 2020  | 5 Safar, 1442
ہوم   > Election

ملتان،پی پی218ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی میں سخت مقابلہ

SAMAA | - Posted: Mar 31, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Mar 31, 2019 | Last Updated: 1 year ago

ملتان کے صوبائي حلقے پی پی 218 کے ضمني انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے، جہاں پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ یہ نشست پی ٹی آئی رہنما کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے واصف راں، جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے ارشد...

ملتان کے صوبائي حلقے پی پی 218 کے ضمني انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے، جہاں پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ یہ نشست پی ٹی آئی رہنما کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے واصف راں، جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے ارشد راں کو میدان میں اترا گیا ہے۔ پولنگ کا عمل بغیر کسی تعطل کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

 

ضمنی انتخاب کیلئے کل چھ امیدوار میدان میں اترے ہیں۔ اس نشست کیلئے مسلم لیگ (ن) کی پیپلز پارٹی کے امیدوار کو حمایت حاصل ہے۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے مظہرعباس راں کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔

 

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق حلقے ميں کل 2لاکھ تین ہزار 188 ووٹر رجسٹرڈ ہیں۔ ضمنی انتخاب کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس کے 1300 اہلکار سيکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube