ہوم   >  پاکستان

دورہ گوادر کے بعد وزیراعظم عمران خان کراچی پہنچ گئے

9 months ago

وزیراعظم عمران خان گوادر کا دورہ مکمل کرکے کراچي پہنچ گئے جہاں انہوں نے گورنر سندھ عمران اسماعيل اور ايم کيو ايم پاکستان کے وفد سے ملاقاتيں کيں۔

وزيراعظم گوادر سے کراچي پہنچے تو ايئر پورٹ اولڈ ٹرمينل پر گورنر سندھ عمران اسماعيل نے ان کا استقبال کيا۔

وزيراعظم عمران خان گورنر ہاؤس پہنچے اور عمران اسماعيل سے ملاقات کي، جس ميں کراچي ميں جاري ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کيا گيا۔ وزيراعظم نے ترقياتي منصوبے جلد مکمل کرنے کي ہدايت بھي کي۔

انتخابات جیتنے کیلئے نہیں بلکہ ملکی ترقی کی سوچ کیساتھ کام کر رہے، وزیراعظم

ايم کيوايم پاکستان کے وفد نے بھي وزيراعظم سے ملاقات کي، وفد ميں ڈاکٹر خالد مقبول صديقي، عامر خان، نسرین جلیل، کنور نوید، فیصل سبزواری اور وسیم اختر موجود تھے۔

وزيراعظم گورنر ہاؤس ميں اراکين قومي و صوبائي اسمبلي سے ملاقات کريں گے جبکہ عمران خان کل گورنر ہاؤس ميں مختلف اجلاسوں کي صدارت اور باغ ابن قاسم ميں شجر کاري مہم کا آغاز بھی کريں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں