Saturday, September 19, 2020  | 30 Muharram, 1442
ہوم   > Latest

جعلی اکاؤنٹس کیس، آفتاب میمن سمیت 5 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

SAMAA | - Posted: Mar 28, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Mar 28, 2019 | Last Updated: 1 year ago

احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس میں گرفتار آفتاب میمن سمیت پانچ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

نیب نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر آفتاب میمن، شبیر بمباٹ، جبار میمن، نجم الزماں اور حسن میمن کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا۔

جعلی اکاؤنٹس کیس: کراچی سے مزید 2 بڑی شخصیات گرفتار

نیب نے ملزمان کا مزید 14 روزہ ریمانڈ مانگا جس کی وکیل صفائی نے مخالفت کی۔ عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

دوسری جانب میگا منی لانڈرنگ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو اومنی گروپ کے خلاف کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ نمر مجید نے کیسز کی تفصیلات کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube