Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

آصف زرداری اور فریال تالپور نے ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کردی

SAMAA | - Posted: Mar 27, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 27, 2019 | Last Updated: 2 years ago

آصف زرداری اور فریال تالپور نیب کیسز میں ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے، دونوں نے درخواست میں استدعا کی کہ نیب کو ہمارے خلاف جاری تمام انکوائریوں کی فہرست دینے کا حکم دیا جائے، آصف زرداری کہتے ہیں انہیں گرفتار کرنا کسی طرح سود مند نہیں ہوگا۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو 29 مارچ تک ملنے والی حفاظتی ضمانت ختم ہونے کے قریب ہے، گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر آصف علی زرداری اور فریال تالپوراسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے اور ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کردی۔

آصف زرداری نے نیب کے 4مقدمات میں ضمانت کی 4 الگ الگ درخواستیں دائر کیں، آصف زرداری اور فریال تالپور نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ نیب کو ان کے خلاف جاری تمام انکوائریز کی فہرست فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

احتساب عدالت نے آصف زرداری کو طلبی کا نوٹس بھيج ديا

آصف زرداری نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نیب تذلیل کرنے کی غرض سے انہیں گرفتار کرسکتا ہے، یہ امکان موجود ہے کہ میں ایک کیس میں پیش ہوں اور دوسرے میں گرفتار کر لیا جائے، اگرگرفتار کیاگیا اور میں الزامات سے بری ہو گیا تو قید میں گزرے وقت کا مداوا کچھ نہیں ہوگا۔

آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب کی 5 سال پرانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی 10 دن کےلیے حفاظتی ضمانت منظور کی گئی تھی ۔

اس سے قبل 15 مارچ کو بینکنگ کورٹ نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube