Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

حکومت کا 18ویں ترمیم ختم کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں،وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم

SAMAA | - Posted: Mar 27, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Mar 27, 2019 | Last Updated: 1 year ago

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں 18 ویں ترمیم سے متعلق کبھی بات نہیں ہوئی،فی الحال حکومت کا 18ویں ترمیم ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں قانونی تعلیم  پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ قانون میں جب تک جدت کا استعمال نہیں ہوگا ہم پیچھے رہ جائیں گے، سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے کہ اردو سرکاری زبان ہوگی اوراس پر عمل ہونا چاہیے، ہم قانون اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں سے متعلق شاہ محمود قریشی اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہیں، اس معاملے پر اپوزیشن کا رویہ ملا جلا ہے، کچھ جماعتیں فوجی عدالتوں کی حمایت کررہی ہیں جبکہ کچھ جماعتوں کے اپنے مسائل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں اٹھارویں ترمیم سے متعلق کبھی بات نہیں ہوئی، حکومت کا فی الحال ترمیم میں تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نیب کے معاملات میں بالکل مداخلت نہیں کررہی نہ ہی  نواز شریف اور آصف زرداری سے متعلق کیسز میں حکومت نے کوئی مداخلت کی۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے یہ بھی بتایا کہ نیب قانون کے حوالے سے حکومت جلد ترامیم لائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube