ہوم   > پاکستان

ڈیرہ غازی خان کے سرکاری چلڈرن ہوم ميں 42 بچے کھانا کھا کر بیمار ہوگئے

SAMAA | - Posted: Mar 26, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Mar 26, 2019 | Last Updated: 1 year ago

ڈیرہ غازی خان کے ماڈل چلڈرن کمپليکس ميں ستائيس بچے دال کھا کر اسپتال پہنچ گئے، وزيراعليِ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے کر چوبيس گھنٹوں ميں رپورٹ طلب کرلي، ڈي جي فوڈ اتھارٹي کي ٹيم نے چلڈرن ہوم کے کچن سےفوڈ سمپلز اکھٹے کرليے۔

ڈيرہ غازي خان کے سرکاري چلڈرن ہوم ميں بياليس بچے دال کھا کر بيمار ہوگئے، ستائيس بچوں کي حالت زيادہ بگڑ گئی جنہيں اسپتال لايا گيا۔

انچارج چلڈرن وارڈ ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر شکيل الرحمان نے بتایا کہ فوڈ پوائزنگ سے متاثرہ 27 بچوں کو ہمارے پاس اہسپتال لایاگیاتھا جن میں سے چند بچوں کی حالت تشویشناک تھی تاہم بروقت علاج معالجہ کے بعد اب تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہرہے۔

ضلعي انتظاميہ اور اراکين اسمبلي بھي دوڑے دوڑے اسپتال پہنچے، رکن پنجاب اسمبلي ڈاکٹر شاہينہ نجيب کھوسہ نے کہا کہ آشیانہ ہوم چلڈرن کے بچوں نے دال کھانے کے بعد دودھ پی لیا تھا جسکی وجہ سے انہیں فوڈپوائزنگ ہوگئی تھی تاہم بروقت طبی امداد ملنے سے اب تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہرہے۔

دال باسي تھي يا دودھ ملاوٹ شدہ ۔۔ وزيراعليِ پنجاب کے نوٹس پر ڈي جي فوڈ اتھارٹي کي ٹيم نے چلڈرن ہوم کا دورہ کيا اور کچن سے سيمپلز بھي اکھٹے کيے، چوبيس گھنٹوں ميں وزيراعليِ کو رپورٹ دي جائے گي۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube