Thursday, August 13, 2020  | 22 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

سانحہ کرائسٹ چرچ، شہید اریب کی تدفین کراچی میں کر دی گئی

SAMAA | - Posted: Mar 25, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Mar 25, 2019 | Last Updated: 1 year ago

سانحہ کرائسٹ چرچ ميں شہيد ہونے والے نوجوان اريب احمد کو کراچي کے سخي حسن قبرستان ميں سپردِ خاک کر ديا گيا۔

شہيد اريب کي نمازِ جنازہ سنگم گراؤنڈ ميں ادا کي گئی جس ميں سياسي و سماجي شخصيات سميت لوگوں کي بڑي تعداد نے شرکت کي۔

اریب کے جسدِ خاکي کو آج نیوزی لینڈ سے کراچي لايا گيا جہاں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ميت وصول کي۔

کرائسٹ چرچ حملہ: اریب کی میت کل کراچی پہنچے گی

شہيد اريب کراچی کے علاقے فيڈرل بی ايريا بلاک 14 کے رہائشی تھے۔ اریب چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے جبکہ ان کی ایک چھوٹی بہن بھی ہیں۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جمعہ 15 مارچ کوبرینٹن ٹیرنٹ نامی دہشت گرد نے دو مساجد میں نماز جمعہ کے دوران فائرنگ کردی تھی جس سے 9 پاکستانیوں سمیت 50 افراد شہید ہوگئے تھے۔

اس سے قبل 22 مارچ کو سانحہ میں شہید 8 پاکستانیوں کو نیوزی لینڈ میں سپردِ خاک کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube