ہوم   > پاکستان

ایوان صدر میں یوم پاکستان کےحوالے سے اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

SAMAA | - Posted: Mar 23, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 23, 2019 | Last Updated: 11 months ago

ایوان صدر میں یوم پاکستان کے حوالے سے اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، صدر مملکت عارف علوی نے اعلیٰ کارکردگی پر اعزازات تقسیم کیے۔ يوم پاکستان پر ايوان صدر ميں بڑي تقريب ہوئی جہاں صدرمملکت نے ملک کے لئے نماياں خدمات انجام دينے والي شخصيات کو ايوان صدرميں اعزازات سے نوازا...

ایوان صدر میں یوم پاکستان کے حوالے سے اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، صدر مملکت عارف علوی نے اعلیٰ کارکردگی پر اعزازات تقسیم کیے۔

يوم پاکستان پر ايوان صدر ميں بڑي تقريب ہوئی جہاں صدرمملکت نے ملک کے لئے نماياں خدمات انجام دينے والي شخصيات کو ايوان صدرميں اعزازات سے نوازا گيا۔

تقریب میں کرنل سہیل عابد شہید، میجرعلی سلمان ناصرشہید، کیپٹن جنیدحفیظ شہید،لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی شہید اور سپاہي محمد اسلم کو ستارہ بسالت ملٹري سے نوازا گيا۔

ميجرجنرل آصف غفور،میجر جنرل سعید اختر ، لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد اور ایئرمارشل سید نعمان علی ہلال امتیاز کے حقدار قرار پائے۔

نوابزادہ سراج رئيساني بعدازمرگ ستارہ شجاعت کے مستحق ٹہرے، ان کاايوارڈان کے بيٹے نے وصول کيا۔

کھيلوں کے ميدان ميں ملک کانام روشن کرنے پر وسیم اکرم اور وقاریونس کو ہلال امتیاز ديا گيا۔

فن ميں کارکردگي کامظاہرہ کرنے پرعطااللہ عيسی خيلوي کو ستارہ امتياز جبکہ اينکر پرسن عشرت فاطمہ اور اداکارہ ريما کو صدارتي ايوارڈ برائے حسن کارکردگي جبکہ مہوش حيات کو بھي اعزاز سے نوازا گيا۔

معروف تاجرعقيل کريم ڈھيڈي کو ستارہ امتياز اوربلوچستان ميں دہشت گردوں کيخلاف کامياب آپريشن پرسيدنعمت اللہ کوتمغہ شجاعت ديا گيا۔

 
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube