Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

جہلم: دوست نے دعوت پر بلا کر 7 لاکھ روپے لوٹ لیے

SAMAA | - Posted: Mar 22, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 22, 2019 | Last Updated: 3 years ago

جہلم میں دوست نے مبینہ طور پر اپنے ہی دوست کو لوٹ لیا۔ نشہ آور شے کھلا کر سات لاکھ روپوں پر ہاتھ صاف کر لیے۔ جہلم ميں تاجر 7 لاکھ روپے سے محروم ہوگیا۔ کاشف نامی کپڑے کے تاجر کا کہنا ہے کہ میں راولپنڈی سے سیالکوٹ جا رہا تھا راستے ميں دوست فہيم...

جہلم میں دوست نے مبینہ طور پر اپنے ہی دوست کو لوٹ لیا۔ نشہ آور شے کھلا کر سات لاکھ روپوں پر ہاتھ صاف کر لیے۔

جہلم ميں تاجر 7 لاکھ روپے سے محروم ہوگیا۔ کاشف نامی کپڑے کے تاجر کا کہنا ہے کہ میں راولپنڈی سے سیالکوٹ جا رہا تھا راستے ميں دوست فہيم نے فون پر کھانے کي دعوت دي اور مبينہ طور پر کھانے ميں نشہ آور شے کھلا کر میرے رقم لوٹ لی۔

نمائندہ سماء سے بات کرتے ہوئے شیخ کاشف کا کہناتھا کہ دوست سمیت 8 افراد نے میرے ساتھ فراڈ کرکے رقم لے لی ہے۔

متاثرہ شخص نے الزام عائد کیا کہ صبح سے تھانے کے چکر کاٹ رہا ہوں ، بطی معائنہ کروانے کروانے کا بھی کہا ہے لیکن اس کے باوجود میرا میڈیکل نہیں کرایا گیا۔ تاجر نے پولیس پر رشوت لینے کا الزام بھی لگایا۔

محرر تھانہ سٹی نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ تاجر اکثر جہلم آتا رہتا ہے، ان کی درخواست ایس ایچ او کے پاس ہے ۔ ہم نے دونوں پارٹیوں کو بلایا ہے تاکہ معاملہ سمجھ آسکے

دوسری جانب متاثرہ تاجر کا الزام ہے کہ بااثر ملزم کي وجہ سے پوليس کارروائي سے گريز کررہي ہے ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube