Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئی ڈی پیز کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی

SAMAA | - Posted: Mar 20, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 20, 2019 | Last Updated: 3 years ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان میں عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی۔ وزارت تعلیم اور صحت کیلئے سپلیمنٹری گرانٹس بھی منظور کرلی گئیں۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں آٹھ نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا۔

ای سی سی نے شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی جو عسکریت پسندوں کیخلاف ضرب عضب کے دوران عارضی طور پر بے گھر ہو گئے تھے۔

اجلاس میں وزارت کیڈ کیلئے بیس کروڑ چھبیس لاکھ روپے کی ٹیکنیکل گرانٹ کی منظوری دی گئی جبکہ وزارت تعلیم کیلئے ایک کروڑ چوبیس لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کر لی گئی۔

ای سی سی نے ماڑی گیس سے چھیاسٹھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی کی منظوری بھی دیدی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube