تصاویر: سماء ایکسکلیوزیو
نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ مسجد میں شہید ہونے والے نعیم کی والدہ اور بڑے بھائی ڈاکٹر خورشید عالم نیوزی لینڈ پہنچ گئے۔
کرائسٹ چرچ ایئر پورٹ پر نعیم رشید کی بیوہ اور دو بیٹے عبداللہ اور آیان انھیں لینے کےلئے موجود تھے۔
ائیرپورٹ پر دادی اپنے پوتوں کو دیکھ کر اشکبار ہوگئیں۔ شہید نعیم کے بیٹوں کو ان کے تایا خورشید عالم اور دادی نے تسلی دی۔
شہید نعیم اور ان کے بیٹے طلحہ کی تدفین جمعہ کو ہوگی۔ تدفین کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ والدہ اور بڑے بھائی ڈاکٹر خورشید عالم کی آمد کے باعث تدفین میں تاخیر ہوئی۔