ہوم   > Latest

منشیات اسمگلنگ کیس، گرفتار غیر ملکی ماڈل کو 8 سال قید کی سزا

SAMAA | - Posted: Mar 20, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Mar 20, 2019 | Last Updated: 1 year ago

منشيات اسمگلنگ کے الزام ميں گرفتار غير ملکي خاتون ماڈل تريزا السکووا کو عدالت نے 8 سال قید کی سزا سنا دی۔ايک ملزم شواہد نہ ملنے پر بري کرديا گيا۔   منشیات اسمگلنگ کیس کا فیصلہ 14 ماہ بعد سنادیا گیا۔ عدالتي فيصلے کے مطابق تريزا پر ہيروئن کي اسمگلنگ کا جرم ثابت ہوگيا اور انھیں آٹھ...

منشيات اسمگلنگ کے الزام ميں گرفتار غير ملکي خاتون ماڈل تريزا السکووا کو عدالت نے 8 سال قید کی سزا سنا دی۔ايک ملزم شواہد نہ ملنے پر بري کرديا گيا۔ 

 منشیات اسمگلنگ کیس کا فیصلہ 14 ماہ بعد سنادیا گیا۔ عدالتي فيصلے کے مطابق تريزا پر ہيروئن کي اسمگلنگ کا جرم ثابت ہوگيا اور انھیں آٹھ سال اور آٹھ ماہ جيل ميں گزارنا ہوں گے۔غیر ملکی ماڈل کو قید سمیت 1 لاکھ 13 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔سيشن عدالت کا فيصلہ آيا تو تريزا اليسکووا کي مسکراہٹ  آنسووں ميں بدل گئی۔

اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار چیک ریپبلک کی خاتون جیل منتقل

چيک ريپبلک کي ماڈل 10 جنوري 2018 کو 9 کلو ہيروئين لے جانے کی کوشش ميں گرفتار ہوئی تھیں۔ پچھلے سال دبئي سے آئرلينڈ جاتے ہوئے لاہور ایئرپورٹ پر سامان کي چيکنگ کے دوران ہيروئين برآمد ہوئی۔

تريزا نے دسمبر ميں ہونے والي سماعت میں کرسمس سے پہلے ہي فيصلے سنائے جانے کي خواہش کي مگر اس دوران جج کا تبادلہ ہوگيا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube