Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > Latest

آصف زرداری اور بلاول بھٹو نیب راولپنڈی کے سامنے آج پیش ہونگے

SAMAA | and - Posted: Mar 20, 2019 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Mar 20, 2019 | Last Updated: 2 years ago

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری آج بروز بدھ نیب اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ بلاول بھٹو اور آصف زرداری جعلی اکاؤنٹس اور پارک لین کیس میں نیب راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے اور اپنا بیان ریکارڈ کروائیں...

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری آج بروز بدھ نیب اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

بلاول بھٹو اور آصف زرداری جعلی اکاؤنٹس اور پارک لین کیس میں نیب راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے اور اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے،بلاول بھٹو اور آصف زرداری آج جے آئی ٹی ارکان کے سوالوں کے جوابات دیںگے، ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کی سربراہی میں جے آئی ٹی ان کا بیان ریکارڈ کریگی، سوالنامے کے تحریری جوابات طلب کئے جائیں گے۔

، پیشی کے موقع پر پارٹی کارکنوں کو بھی نیب دفتر کے باہر جمع ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، پارٹی کے سینئر رہنما بھی نیب کے دفتر جائیں گے۔ نيب نے انتظامیہ سے اضافی سيکیورٹی مانگ لی ہے،پولیس نے صورتحال سےنمٹنے کیلئےکمر کس لی ہے اور 600سے زائد اہلکار سيکيورٹی  فرائض کے لیے موجود ہیں۔ نیب کی عمارت کے اندر 170 پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکار تعینات ہیں۔ سیکوررٹی کی نگرانی 2 ایس پیز اور 3  ڈی ایس پیز کریں گے۔ نیب عمارت کے اندر تین انسپکٹر بھی سیکورٹی پر تعینات ہیں۔ سیکورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری سمیت اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی تعینات ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں منظر عام پر آنے والے جعلی بینک اکاؤنٹس کے معاملے پر تفتیش کیلئے نیب نے سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلال بھٹو زرداری کو 20 مارچ کو طلب کیا تھا ۔

جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری اور فریال تالپور کی حفاظتی ضمانت منظور

نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو اسلام آباد آفس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

گذشتہ روز، سندھ ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی 10 دن کےلیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی،عدالت نے حفاظتی ضمانت کے عوض ملزمان کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

آصف زرداری کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ نیب کی جانب سے گرفتاری اور بدسلوکی کا خدشہ ہے اس لیے گرفتاری سے روکا جائے، ہم نیب کورٹ میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔

آصف زرداری اور فریال تالپور نے بینکنگ کورٹ کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فیڈرل بیورو ایجنسی (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں ہمیں نامزد نہیں کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube