Thursday, July 2, 2020  | 10 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

ایبٹ آباد، جنگلی جانور کے حملے میں 8 سالہ بچہ جاں بحق

SAMAA | - Posted: Mar 19, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Mar 19, 2019 | Last Updated: 1 year ago

ایبٹ آباد تھانہ بگنوتر کی حدود نمبلی میرا میں جنگلی جانور کے حملے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگيا۔ پولیس کے مطابق یونین کونسل نمبلی میرا کے گاؤں پیسر میں 8 سالہ سفیان گھر کے قریب کھیل رہا تھا کہ جنگلی جانور نے حملہ کر دیا، زخمی بچے کو اسپتال روانہ کیا گیا لیکن...

ایبٹ آباد تھانہ بگنوتر کی حدود نمبلی میرا میں جنگلی جانور کے حملے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگيا۔

پولیس کے مطابق یونین کونسل نمبلی میرا کے گاؤں پیسر میں 8 سالہ سفیان گھر کے قریب کھیل رہا تھا کہ جنگلی جانور نے حملہ کر دیا، زخمی بچے کو اسپتال روانہ کیا گیا لیکن راستے میں دم توڑ گیا۔

جاں بحق بچے کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ سفیان گھر کے باہر تیندوے کے حملے میں جاں بحق ہوا۔

محکمہ جنگلی حیات کے حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے ٹیم روانہ کر دی ہے جو تحقیقات کرے گی کہ یہ کس جانور کا حملہ تھا۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ اپنے اقدامات اٹھاتا رہتا ہے لیکن جنگلی جانور جنگل سے باہر نکل آتے ہیں۔

محکمہ جنگلی حیات خطرناک جانوروں کو آبادی سے دور رکھنے میں ناکام نظر آتا ہے، 5 سال ميں گلیات میں چیتے کے حملوں ميں 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube