Monday, September 21, 2020  | 2 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

جعلی اکاؤنٹس کیس ، کراچی سے گرفتار 2 ملزمان کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

SAMAA | - Posted: Mar 18, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 18, 2019 | Last Updated: 2 years ago

جعلی اکاؤنٹس کیس میں کراچی سے گرفتار دو ملزمان کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے نیب کے حوالے کرديا گيا۔ سندھ میگا منی لانڈرنگ کے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار مزید دو ملزمان کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے ۔ نیب راولپنڈی نے ملزمان نجم زمان اور حسن میمن کو احتساب...

جعلی اکاؤنٹس کیس میں کراچی سے گرفتار دو ملزمان کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے نیب کے حوالے کرديا گيا۔

سندھ میگا منی لانڈرنگ کے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار مزید دو ملزمان کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے ۔

نیب راولپنڈی نے ملزمان نجم زمان اور حسن میمن کو احتساب عدالت میں پیش کیا، ملزم نجم زمان کی اہلیہ نے شوہر کو گھر کا کھانا بھیجنے کی اجازت مانگی ، کہا شوہر کو میرے ہاتھ کا کھانا بہت پسند ہے۔

جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے ملزم سے ملاقات کی اجازت تو دی جا سکتی ہے کھانا دینے کی نہیں، کھانے میں اگر زہر ملا کر دے دیا گیا تو کون ذمہ دار ہوگا الزام تو نیب پر آئے گا نیب والے خود بہت اچھا کھانا بناتے ہیں جو خود بھی کھاتے ہیں اور ملزمان کو بھی کھلاتے ہیں ۔

عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل کر دیا

احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نمر مجید کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست بھی منظور کرتے ہوئے نیب کو کیس ریکارڈ کی ترتیب درست کرنے کا حکم دے دیا۔

نمر مجید کی اہلیہ نے بیرون ملک سفر کی اجازت دینے کی درخواست دائر کردی، مؤقف اختیار کیا ہے کہ میرا نام ایس سی ایل میں شامل نہ ہونے کے باوجود سفر کرنے سے روکا گیا۔

 
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube