Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

شاہ محمود قریشی سے نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم کا ٹیلی فونک رابطہ

SAMAA | - Posted: Mar 17, 2019 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Mar 17, 2019 | Last Updated: 2 years ago

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ، نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم ونسٹن پیٹرز نے دہشتگردی سے متاثرہ پاکستانی خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں دہشتگردی کا کوئی مذہب یا سرحد نہیں ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نیوزی لینڈ کےنائب وزیراعظم ونسٹن پیٹرز سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کرائسٹ چرچ حملے کی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا دہشتگردی نیوزی لینڈ جیسے پرامن ملک تک بھی جاپہنچی ہے، اس سے پاکستان کا یہ بیانیہ درست ثابت ہوا کہ دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے، دہشتگردی میں ستر ہزار سےزائد بے گناہ پاکستانیوں کی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ حملے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کے ساتھ ونسٹن پیٹرز سے شہداء کی میتوں کو جلد پاکستان پہنچانے کیلئےتعاون کی درخواست بھی کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube