صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نيوزي لينڈ واقعے نے پاکستانيوں کو غمزدہ کرديا ہے۔ کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید ہونے والے پاکستانی شہری ذیشان کے گھر کراچی میں تعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اس واقعے پر افسوس کا اظہار...
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نيوزي لينڈ واقعے نے پاکستانيوں کو غمزدہ کرديا ہے۔
کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید ہونے والے پاکستانی شہری ذیشان کے گھر کراچی میں تعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں اور مذمت کرتا ہوں۔ دنیا بھر میں اسلاموفوبیا کے نام سے جو کیفیات شروع کی گئی ہیں،اس کے یہ منطقی نتائج ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جب نفرت کی آگ بھڑکائی جاتی ہے تو اس کی زندگی طویل ہوتی ہے، یہ معاملہ آسانی سے حل نہیں ہوتا۔ صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ دنیا کے رہنماؤں کا الفاظ کا چناؤ بہتر ہونا چاہئے۔ دنیا میں امن اس طرح سے نہیں آسکتا کہ مسلمانوں کے خلاف آگ بھڑکائی جائے۔
انھوں نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان اس سانحے پر لواحقین کے ساتھ پورا تعاون کررہی ہے۔