Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > Latest

آصف زرداری اور فريال تالپور نے بينکنگ کورٹ کا فيصلہ سندھ ہائيکورٹ ميں چيلنج کرديا

SAMAA | - Posted: Mar 16, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 16, 2019 | Last Updated: 2 years ago

آٓصف زرداري اور فريال تالپور نے بينکنگ کورٹ کا فيصلہ سندھ ہائيکورٹ ميں چيلنج کرديا ہے۔ درخواست ميں مؤقف اپنايا گيا کہ مقدمہ منتقلي کے احکامات غير قانوني ہيں۔ سندھ ہائيکورٹ میں میگامنی لانڈرنگ کیس کی منتقلی کا فیصلہ آصف زرداري اورفريال تالپورنے چيلنج کرديا۔ درخواست میں کہا ہے کہ بينکنگ کورٹ کے مقدمہ منتقلي...

آٓصف زرداري اور فريال تالپور نے بينکنگ کورٹ کا فيصلہ سندھ ہائيکورٹ ميں چيلنج کرديا ہے۔ درخواست ميں مؤقف اپنايا گيا کہ مقدمہ منتقلي کے احکامات غير قانوني ہيں۔

سندھ ہائيکورٹ میں میگامنی لانڈرنگ کیس کی منتقلی کا فیصلہ آصف زرداري اورفريال تالپورنے چيلنج کرديا۔ درخواست میں کہا ہے کہ بينکنگ کورٹ کے مقدمہ منتقلي کےاحکامات غيرقانوني ہيں، بینکنگ کورٹ کا مقدمہ منتقلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

سندھ ہائيکورٹ آمد پر آصف زرداري کےگارڈز نے صحافيوں سے بدتميزی کی ۔ حلف نامہ برانچ کا کنٹرول نجي سيکورٹي کے سپرد تھا۔

سندھ ہائيکورٹ میں  آصف زرداري کے وکيل فاروق ايچ نائيک نے غيررسمي گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بينکنگ کورٹ کا فيصلہ چيلنج کيا ہے، اميد ہے کہ پير کو درخواست سماعت کيلئے مقررہوگی۔

عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل کردیا

گذشتہ روز بینکنگ کورٹ نے نیب کی درخواست منظور کرتےہوئے سابق صدر آصف زردری اور ان کی بہن فریال تالپور کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کراچی سے راول پنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ بینکنگ کورٹ نے 11 مارچ کو ہونے والی سماعت میں نیب کی جانب سے مقدمہ منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔

جعلی اکاؤنٹس کیس: نیب نے بلاول اور آصف زرداری 20 مارچ کو طلب کرلیا

اس سے قبل ہونے والی سماعت میں آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان کے وکلاء نےدلائل مکمل کر لیے تھے۔ آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے نیب کی درخواست پر اعتراض دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں مقدمہ منتقلی کی ہدایت نہیں کی بلکہ نیب کو صرف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع

عدالتی فیصلے پر پیپلز پارٹی رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ یہ مقدمات سیاسی انتقام کےلیے بنائے گئے، ہم نے ماضی میں بھی قیادت پر لگنے والے جھوٹے الزامات کا عدالتوں میں سامنا کیا، پیپلزپارٹی کے ساتھ ہمیشہ یہ ہوتا رہا ہے، پہلے ذوالفقارعلی بھٹو، پھر بینظیر بھٹو اور اب آصف زرداری کے ساتھ ہورہا ہے۔

جعلی اکاؤنٹس تحقیقات میں آئی ایس آئی کو شامل کرکے اسے سیاست زدہ کردیا گیا، بلاول

جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر نے عبوری ضامنت لے رکھی تھی، تاہم کیس راولپنڈی منتقل ہونے پر عبوری ضمانت خود بخود منسوخ ہوجائے گی۔ پیپلز پارٹی کی قانونی ٹیم نے سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کی تیاریاں کرلی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube