Sunday, July 5, 2020  | 13 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

کرائسٹ چرچ،پاکستانی باپ بیٹے کی شہادت کی تصدیق،نعیم ہیرو قرار،برطانوی میڈیا

SAMAA | - Posted: Mar 16, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Mar 16, 2019 | Last Updated: 1 year ago

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں حملے کے دوران 2 پاکستانیوں کی شہادت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے نعیم راشد اور 18 سالہ بیٹا طلحہ کی شہادت سے متعلق نیوزی لینڈ کے حکام نے آگاہ کیا۔ نعیم اور طلحہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے...

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں حملے کے دوران 2 پاکستانیوں کی شہادت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے نعیم راشد اور 18 سالہ بیٹا طلحہ کی شہادت سے متعلق نیوزی لینڈ کے حکام نے آگاہ کیا۔ نعیم اور طلحہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ حکومت نے شہید کی اہلیہ کو باضابطہ طور پر فون کرکے آگاہ کیا۔

اہل خانہ کا مزید کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ حکام نے بتایا کہ نعیم مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کو روکنے کے دوران ، جب کہ بیٹا طلحہ حملے میں شہید ہوا۔

برطانوی میڈیا کی جانب سے خوف ناک حملے کو ناکام بنانے کیلئے نعیم راشد کی بہادری پر اسے ہیرو قرار دیا گیا ہے۔ ڈیلی میل کے مطابق نعیم راشد نے دہشت گرد کو نہتے ہاتھوں سے روکنے کی بھرپور کوشش کی اور دوسروں کو بچاتے بچاتے جان قربان کردی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ دہشتگردی میں زخمی ہونے والے ایک اور پاکستانی کو شناخت کرلیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق زخمی شخص کا نام محمد امین ناصر ہے، جس کا تعلق حافظ آباد سے ہے۔ نیوزی لینڈ کے اسپتال میں زیر علاج محمد امین آئی سی یو میں ہے۔ 70سالہ امین ناصر کی حالت تشویشناک ہے۔

 کرائسٹ چرچ کی النور مسجد میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے 27 سالہ اریب کا تعلق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا سے ہے وہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرم کی جانب سے نیوزی لینڈ بھیجا گیا تھا۔

کرائسٹ چرچ حملہ،دہشتگرد برینٹن ٹیرنٹ کوہھتکڑیاں لگا کر پیش کردیا

واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حملے میں 4 پاکستانی زخمی، جب کہ 5 لاپتا ہیں۔ تمام متاثرہ پاکستانیوں کی شناخت کا پتا مقامی انتظامیہ کی مدد سے لگایا جا رہا ہے۔

کرائسٹ چرچ،دہشتگرد نے سب سے پہلے افغان شہری کوقتل کیا

جمعہ کے روز 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ سے 50 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، جب کہ دورہ نیوزی لینڈ پر موجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube