ہوم   > Latest

پنجاب پولیس نے اشتہاری ملزمہ کو دھرلیا

SAMAA | - Posted: Mar 15, 2019 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Mar 15, 2019 | Last Updated: 1 year ago

گجرات پولیس نے اشتہاری ملزمہ کو وارداتوں کی سلور جوبلی سے پہلے ہی گرفتار کرلیا۔ نعیمہ بی بی پولیس کو ڈکیتی کي چوبيس وارداتوں میں مطلوب تھی۔ پنجاب میں اشتہاري ڈاکوقرار دی جانے والی نعيمہ نامی ملزمہ چار سال بعد گجرات پوليس کي گرفت ميں آگئي۔ ملزمہ کے سر کی قیمت 4 لاکھ روپے مقرر...

گجرات پولیس نے اشتہاری ملزمہ کو وارداتوں کی سلور جوبلی سے پہلے ہی گرفتار کرلیا۔ نعیمہ بی بی پولیس کو ڈکیتی کي چوبيس وارداتوں میں مطلوب تھی۔

پنجاب میں اشتہاري ڈاکوقرار دی جانے والی نعيمہ نامی ملزمہ چار سال بعد گجرات پوليس کي گرفت ميں آگئي۔ ملزمہ کے سر کی قیمت 4 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

پوليس کے مطابق یہ خاتون ڈ کیت انتہائي شاطر اور چالاک ہے جو پہلے ملازمہ بن کر گھروں ميں داخل ہوتی ہے اور پھر موقع پاتے ہی ساتھيوں سميت مال لوٹ کر فرار ہوجاتي ہے۔

ایس ایچ او صفدرعطاء کے مطابق ملزمہ 7 رکنی گینگ کی سرغنہ ہے جسے لاہور سے گرفتارکیا گیا ۔

طریقہ واردارت سے متعلق ايس ايچ او نے بتایا کہ ملزمہ متعلقہ گھروں کے معمولات سے متعلق تمام معلومات اکٹھی کرتی ہے کہ کب لوگ باہر جاتے ہيں ، پھر سات آٹھ ڈاکو بڑے ہتھیار لے کر آتے اور لوٹ کر فرارہوجاتے تھے۔

سيشن کورٹ نے ملزمہ نعیمہ کو ايک روزہ ريمانڈ پر پوليس کے حوالے کرديا جبکہ ملزمہ کے ديگر 6 ساتھيوں کي گرفتاري کے ليے کارروائياں جاري ہيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube