Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > Latest

عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل کر دیا

SAMAA | - Posted: Mar 15, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 15, 2019 | Last Updated: 2 years ago

بینکنگ کورٹ نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے آصف زرداری اور فریال تالپور کےخلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل کر دیا۔

بینکنگ کورٹ نے 11 مارچ کو ہونے والی سماعت میں نیب کی جانب سے مقدمہ منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا، مقدمہ اب نیب کورٹ راولپنڈی میں سنا جائے گا۔

گزشتہ سماعت میں آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان کے وکلاء نےدلائل مکمل کر لیے تھے۔ آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے نیب کی درخواست پر اعتراض دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں مقدمہ منتقلی کی ہدایت نہیں کی بلکہ نیب کو صرف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع

عدالتی فیصلے پر پیپلز پارٹی رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ یہ مقدمات سیاسی انتقام کےلیے بنائے گئے، ہم نے ماضی میں بھی قیادت پر لگنے والے جھوٹے الزامات کا عدالتوں میں سامنا کیا۔

سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہمیشہ یہ ہوتا رہا ہے، پہلے ذوالفقار علی بھٹو، پھر بینظیر بھٹو اور اب آصف زرداری کے ساتھ ہو رہا ہے۔

جعلی اکاؤنٹس تحقیقات میں آئی ایس آئی کو شامل کرکے اسے سیاست زدہ کردیا گیا، بلاول

انور مجید کے بیٹےگرفتاری سے بچنے کےلیے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے، بینکنگ کورٹ فیصلے کو چیلنج یا ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا امکان ہے۔ فیصلہ آنے کے بعد نمر مجید، علی کمال اور ذوالقرنین مجید عدالت سے روانہ ہوگئے تھے۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر نے عبوری ضامنت لے رکھی تھی، تاہم کیس راولپنڈی منتقل ہونے پر عبوری ضمانت خود بخود منسوخ ہوجائے گی۔ پیپلز پارٹی کی قانونی ٹیم نے سندھ ہائيکورٹ سے حفاظتی ضمانت کی تیاریاں کرلی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube