Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

سانحہ ساہیوال کیس، وکیل کی غیرحاضری پر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

SAMAA | - Posted: Mar 14, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 14, 2019 | Last Updated: 3 years ago

انسداد دہشت گردي کي عدالت ميں زیر سماعت سانحہ ساہیوال کیس میں ملزم کے وکیل کی عدم موجودگی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

عدالت نے سانحہ ساہیوال کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔

اے ٹی سی نے 19 جنوری کو قتل ہونے والے 4 افراد کے جرم میں ملوث ملزمان پر آج فرد جرم عائد کرنی تھی لیکن ملزم صفدر حسین کے وکیل کے پيش نہ ہونے پر سماعت ملتوی کرنی پڑی۔

لاہور ہائی کورٹ کا سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل انکوائری کا حکم

ساہیوال میں سی ٹی ڈی حکام نے 19 جنوری کو گاڑی پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کر دیا تھا۔ قتل ہونے والوں میں میاں بیوی، ان کی بیٹی اور شوہر کا دوست شامل تھا۔

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان کی سربراہی میں رکنی بینچ نے سانحہ ساہیوال پر 14 فروری کو جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube