Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > Latest

لاہور میں طالب علم نے خاتون پرنسپل کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا

SAMAA | - Posted: Mar 13, 2019 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Mar 13, 2019 | Last Updated: 2 years ago

 

لاہور کے علاقے سندر مراکہ میں طالب علم نے چھریاں مار کر اسکول کی پرنسپل کو قتل جب کہ ان کی بہن کو شدید زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق طالب علم رضوان کے اسکول کی  ٹیچر سے ناجائز مراسم تھے۔ مقتولہ پرنسپل شگفتہ نے دونوں کے تعلقات سامنے آنے پر لڑکے کے والدین سے شکایت کی اور اس کو اسکول سے نکال دیا۔بعدازاں، لڑکے نے پرنسپل کے گھر آکر تیز دھار آلے سے پرنسپل اور ان کی بہن پر حملے کردیا ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق پرنسپل شگفتہ جناح اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئیں، جب کہ ان کی بہن شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

 سندر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ سندر پولیس نے مقتولہ کے خاوند کی مدعیت میں ملزم رضوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube