Thursday, July 2, 2020  | 10 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

خراب موسم کے باعث شمالی علاقہ جات میں امتحانات منسوخ

SAMAA | - Posted: Mar 13, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Mar 13, 2019 | Last Updated: 1 year ago

گلیات میں برف باری کا سسلہ تھم گیا لیکن راستے نہ کھل سکے ہیں، کئی علاقوں میں پرچے منسوخ کردئیے گئے ہیں۔

گلیات میں موسم سرما جوبن پر ہے،برف باری رکنے کے بعد مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایبٹ آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے برف سے شدید متاثر ہ علاقوں کے 22 اسکولوں کے پہلے تین پرچے منسوخ کر دیے ہیں۔ یہ پرچے 14 مارچ سے شروع ہونا تھے جن میںٕ 14 مارچ کو نوین جماعت کا اسلامیات اور اخلاقیات جبکہ شام میں  دسویں جماعت کا فزیکل ایجوکیشن کا امتحان تھا۔ ایبٹ آباد میں  15 مارچ کو دسویں جماعت کا اسلامیات اور اخلاقیات کا پرچہ تھا جبکہ شام میں نویں کا پشتو، عربی، انگریزی، اردو لٹریچر کا پرچہ شامل تھا۔اس کے علاوہ 16 مارچ کو9 ویں جماعت کا انگلش جبکہ شام میں  دسویں کا الیکٹر کل وائرنگ  کا پرچہ شامل تھا،

ان امتحانی مراکز پر متبادل پرچوں کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube