ہوم   > Latest

جعلی اکاؤنٹس کیس: کراچی سے مزید 2 بڑی شخصیات گرفتار

SAMAA | - Posted: Mar 11, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Mar 11, 2019 | Last Updated: 1 year ago

قومی احتساب بیورو ( نیب) نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی آفتاب میمن کی گرفتاری کے بعد کراچی سے مزید دو افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف نیب نے تحقیقات بند کر دیں۔ نیب ذرائع...

قومی احتساب بیورو ( نیب) نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی آفتاب میمن کی گرفتاری کے بعد کراچی سے مزید دو افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف نیب نے تحقیقات بند کر دیں۔

نیب ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں کراچی سے جبار میمن اور شبیر بمباٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان پرغیر قانونی طریقے سے زمین الاٹ کرکے قومی خزانے کو آٹھ ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

دونوں ملزمان کے خلاف تحقیقات اسلام آباد میں ہوگی۔

دوسری جانب نیب حکام کے مطابق اسد قیصر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ثبوت نہ مل سکے جبکہ بطور اسپیکر خیبر پختونخوا میں اسمبلی بھی ان کیخلاف من پسند بھرتیوں کا الزام ثابت نہیں ہو سکا۔

نیب ترجمان کا کہنا ہے اسد قیصر کے خلاف فی الحال کوئی تحقیقات جاری نہیں البتہ ہائی کورٹ میں کوئی کیس زیر سماعت ہے تو فیصلہ آنے پراس کا جائزہ لیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube