Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > Latest

آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع

SAMAA | - Posted: Mar 11, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 11, 2019 | Last Updated: 2 years ago

سندھ ميگا مني لانڈرنگ کیس میں بنکنگ کورٹ نے آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کی عبوری ضمانت میں 15 مارچ تک توسیع کردی جبکہ کيس اسلام اباد منتقل کرنے پر آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان کے وکلا نے دلائل مکمل کرلیے۔

جعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے بينکنگ کورٹ ميں کیس کی سماعت ہوئي جس میں سابق صدر آصف زرداري کی جانب سے استثنيٰ کي درخواست دی گئی جبکہ فريال تالپور، حسین لوائی، اے جی مجید اور نمر مجید سميت ديگر پيش ہوئے۔

آصف زرداري کے وکيل فاروق نائيک نے نيب کي مقدمہ منتقلي کي درخواست پر اعتراض دائر کیا۔ دلائل ميں کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں مقدمہ منتقل کرنے کی ہدایت نہیں بلکہ نيب کو صرف تحقيقات کا حکم ديا۔

فاروق نائيک نے دلائل میں مزید کہا کہ يہ دھوکہ دہي اور قومي خزانے کو نقصان پہنچانے کا معاملہ نہيں بلکہ مني لانڈرنگ کاالزام ہے، نيب نے سپريم کوٹ کے نام پر غلط دعويٰ کيا جبکہ مزید تحقئقات کےلیے جو دو ماہ کا وقت دیا گيا تھا وہ بھي ختم ہوچکا ہے۔

جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور کی نظرثانی درخواستیں خارج

دوران سماعت فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ فریال تالپور کی طبعیت ناساز ہے اس لیے جانا چاہتی ہیں، جس پر عدالت نے حکم دیا کہ سماعت ملتوی ہونے اور آئندہ تاریخ دینے تک کا انتظار کریں، آج ہی تمام وکلا کے دلائل سنیں گے۔

دوسری طرف حسين لوائي اور اومني گروپ کے وکيل نے بھي اعتراضات لگائے۔ وکيل حسين لوائي نے کہا کہ ايک سے دوسرے صوبہ مقدمہ منتقلي کي شرائط پوري نہيں کي گئيں جبکہ وکیل اومنی گروپ نے دلائل میں کہا کہ نیب نے درخواست میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔

پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تحقیقات کرکے ریفرنس دائر کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

مقدمہ اسلام آباد منتقل کرنے کی نیب کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کی عبوری ضمانت میں 15 مارچ تک توسیع کردی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube