Friday, September 18, 2020  | 29 Muharram, 1442
ہوم   > پاکستان

ملتان نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر قاتلانہ حملے میں زخمی

SAMAA | - Posted: Mar 10, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 10, 2019 | Last Updated: 2 years ago

ملتان میں نشتر ميڈيکل يونيورسٹي کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر احمد اعجازمسعود قاتلانہ حملے ميں زخمی ہوگئے، وزير اعليٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے ليا ۔

گزشتہ رات لوہاری گیٹ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے نشتر ميڈيکل يونيورسٹي کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر احمد اعجازمسعود زخمی ہوگئے جنھیں نشتراسپتال لایا گیا تھا ۔

مبینہ حملہ آور نے فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پرڈال دی ، ملزم سخی قریشی نے اعتراف کیا کہ ڈاکٹر کی غلطی سے اسکی بیوی کی جان گئی ۔

مزید پڑھیے :  کراچی میں عمارت کی لفٹ ٹوٹنے سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی، ٹھیکدار گرفتار

تھانہ لوہاری گیٹ میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے مزیدتحقيقات شروع کردی جبکہ وزير اعليٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے ليا ۔

دوسري جانب پی ایم اے کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملزمان نہ پکڑے گئے تو سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز بند کردي جائيں گي ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube