یورپی پارلیمنٹ کی پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش

March 10, 2019

 

پاک بھارت کشیدگی پر یورپی پارلیمنٹ نے بھی اظہار تشویش کیا ہے اور وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر امن کیلئے اقدامات کی اپیل کردی ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی واپسی کا خیرمقدم بھی کیا۔

یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر سمیت 40 ارکان نے وزیراعظم عمران خان اور نریندر مودی کے نام الگ الگ خط تحریر کیا ہے۔ خط میں تحریر ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدوں پر تناؤ خطرے سے خالی نہیں، دونوں ملکوں کی قیادت کشیدگی کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کی واپسی کی خوب تعریف کی ہے اور خط میں لکھا ہے کہ پاکستان کا یہ اقدام مذاکرات اور امن کے راستے کھولنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان اور بھارت میں کشیدگی ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی کردی ہے  اور کہا ہے کہ بات چیت میں کشمیریوں کو شریک کئے بغیرخطے میں  دیرپا امن قائم  نہیں ہوسکتا۔