ہوم   >  پاکستان

پاکستانی ایف16 کو گرانے کا بھارتی دعوی سراسر جھوٹ ہے،ترجمان

9 months ago

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اور میڈیا اپني ناکامیاں چھپانے کیلئے دنیا کو گمراہ کررہا ہے، بھارت سے ملنے والے ڈوزئرز کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستانی ایف 16 کو گرانے کا دعوی پراپگنڈہ اور جھوٹ ہے۔ بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا کے پراپگینڈے...

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اور میڈیا اپني ناکامیاں چھپانے کیلئے دنیا کو گمراہ کررہا ہے، بھارت سے ملنے والے ڈوزئرز کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستانی ایف 16 کو گرانے کا دعوی پراپگنڈہ اور جھوٹ ہے۔

بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا کے پراپگینڈے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فيصل کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے عائد پاکستانی ايف سولہ طيارے کي تباہي کے دعوے اور پلوامہ واقعہ سے متعلق بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑنے کی کوششیں جاری ہیں، دنیا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو تسلیم کیا ہے، تاہم داخلی سیاسی مفاد کی خاطر حالیہ اقدامات کو پلوامہ سے جوڑنا بھارتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پلوامہ حملے میں مقامی بارود اور گاڑی کا استعمال کیا گیا۔ بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی دو مرتبہ مکمل خلاف وزی عالمی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہے، جس کے بعد اٹھائيس فروري کو بھارت کی جانب سے ڈوزیئر موصول ہوئے، ہم مشاہدہ کر رہے ہيں، جلد ہي حقائق سے آگاہ کيا جائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اب بھی ورکنگ باونڈری اور ایل او سی پر سول آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جب کہ پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے نان سویلین اہداف کو نشانہ بنایا۔

 

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت انسداد دہشت گری کے اقدامات کے نام پر کشمیریوں کی جدودجہد آزادی کو دبا رہا ہے، عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکے، قابض انتظامیہ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے ذریعے خواتین، بچوں اور نوجوانوں کو اندھا کر رہی ہے جب کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمریوں کو لا کر آبادی کا توازن بگاڑ رہا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں