Thursday, July 2, 2020  | 10 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

ایبٹ آباد: ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، خاتون سمیت 2 افراد قتل

SAMAA | - Posted: Mar 8, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Mar 8, 2019 | Last Updated: 1 year ago

خیبر پختونخوا کے شمالی ضلع ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ گوریاں میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد قتل اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس نے لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا جبکہ علاقہ میں شدید کشیدگی کے باعث پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق گوریاں نامی گاؤں میں عبدالقیوم نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ مخالفین کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون زیتون بی بی جاں بحق اور عظیم شدید زخمی ہو گیا۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش و زخمی کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ اس دوران پولیس کو قریبی پہاڑی علاقے سے ایک اور لاش ملی جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ فائرنگ کرنے والے گروپ میں شامل تھا اور اس کی شناخت قاسم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس تاحال یہ معلوم نہ کرسکی قاسم گھر میں فائرنگ کرنے کے بعد بھاگ گیا تو پہاڑوں میں اس کو کس نے گولی ماری ہے۔

واقعہ کے بعد علاقہ میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے جس کے باعث پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسپتال میں بھی پولیس اہلکاروں کا دستہ تعینات ہے۔

ڈی ایس پی کینٹ کے مطابق قتل اور جھگڑے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کے مابین دیرینہ دشمنی چلی آرہی اور شملہ پہاڑی کے پیچھے واقع اس پسماندہ علاقے میں آج بھی دشمنیاں پالناعام سے بات ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube