ہوم   > پاکستان

کوئٹہ میں ڈکیٹی کی وارداتوں میں ملوث چھ رکنی گروہ کو گرفتار

SAMAA | - Posted: Mar 8, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Mar 8, 2019 | Last Updated: 1 year ago

کوئٹہ میں پولیس نے ڈکیٹی کی وارداتوں میں ملوث چھ رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ملزمان فورسز کی وردی پہن کر ڈکیتیاں کرتے تھے ۔

ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے ڈکیٹی کی وارداتوں سے متاثرہ شہریوں کے ہمراہ میڈیا کو بتایا کہ چھ رکنی ڈاکو گروہ کچلاک سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دو سال سے سرگرم تھا ملزمان پولیس اور ایف سی کی وردیاں پہن کر گھروں میں لوٹ مار کرتے تھے ،عوام کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ میری نگرانی میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن کوئٹہ اور دیگر قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے ملزمان کو ٹریس کیا، گرفتار ڈاکوؤں میں نجی کمپنی کا ایمبولینس ڈرائیور بھی شامل ہے جو اپنا ایمبولینس وارداتوں میں استعمال کرتا تھا ۔

وارداتوں میں السبحان ایمولینس سروس کی ایمولنس میں اسلحہ اور ڈکیتی کا سامان منتقل کیا جاتا تھا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایف سی کی وردیاں ،اسلحہ اور نقدی برآمد کی گئی ۔ گینگ میں شامل باقی پانچ ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملزمان کی شناختی پریڈ کروائی گئی متثرین نے تمام ملزمان اور ان کے قبضے سے برآمد کیا گیا مسروقہ سامان کو شناخت کر لیا ۔

اس موقع پر ڈکیتی کی وارداتوں سے متاثرہ شہری حاجی پیر محمد کی جانب سےڈاکوؤں کے خلاف کامیاب کارروائی میں شامل پولیس ٹیم کیلئے دولاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube