Sunday, July 5, 2020  | 13 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

افضل کوہستانی کا قتل،ایک اور مبینہ ملزم گرفتار

SAMAA | - Posted: Mar 8, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Mar 8, 2019 | Last Updated: 1 year ago

کوہستان ویڈیو اسکینڈل کے مدعي افضل کوہستانی کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ ایبٹ آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اورمبینہ ملزم معظم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم معصوم کوحراست میں لے کر ایبٹ آباد تھانے منتقل کردیا ہے۔ گزشتہ روز پولیس نےمقتول کے بھانجے کو بھی حراست میں لیا تھا۔...

کوہستان ویڈیو اسکینڈل کے مدعي افضل کوہستانی کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

ایبٹ آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اورمبینہ ملزم معظم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم معصوم کوحراست میں لے کر ایبٹ آباد تھانے منتقل کردیا ہے۔ گزشتہ روز پولیس نےمقتول کے بھانجے کو بھی حراست میں لیا تھا۔

واضح رہے کہ ایبٹ آباد کے سربن چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوہستان وڈیو اسکینڈل کا مرکزی کردار افضل کوہستانی جاں بحق اورتین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

ایبٹ آباد میں کوہستان ویڈیو اسکینڈل کا مرکزی کردار افضل فائرنگ سے قتل

 واضع رہے کہ 2012 میں کوہستان میں شادی کی تقریب میں تالیاں بجانے اور ویڈیو بنانے پرقتل کی جانے والی لڑکیوں کے لیے سپریم کورٹ  میں افضل کوہستانی نے درخواست دائر کی تھی،اس نے بتایا تھا کہ تقریب کے دوران موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو بعد میں مقامی افراد کے ہاتھ لگ گئی اور وہاں سے علاقے کے دیگر لوگوں میں پھیل گئی، جس پر ایک مقامی جرگے نے ویڈیو میں نظر آنے والی پانچوں لڑکیوں کو قتل کرنے کا حکم جاری کیا۔

کوہستان میں خواتین کا قتل، 6 سال بعد ملزمان کا اعتراف جرم

افضل کے تین بھائیوں کو بھی اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کےبعد جرگے کے حکم پر قتل کردیا گیا تھا۔

کوہستان وڈیو اسکینڈل،خواتین کو قتل کرنے والا ایک اور ملزم گرفتار

پولیس نے عدالتی احکامات پر کارروائی کرتے ہوئے عمر خان، سفیر اور سرفراز سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا جو اس وقت جیل میں ہیں،تفتیش میں پتہ چلا  کہ ملزمان نے تینوں لڑکیوں کو قتل کرنے کے بعد لاشوں کو دریا چوڑ نالے میں پھینک دیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube