بھارتی فضائیہ کی جانب سے بالاکوٹ میں پے لوڈ گرائے جانے سے جنگلات میں درختوں کو پہنچنے والے نقصان کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی ۔
بالاکوٹ میں بھارتی فضائیہ کی جانب سے پچھلے ہفتے پے لوڈ گرایا گیا تھا۔ اس واقعے کی محکمہ جنگلات نے ابتدائی رپورٹ درج کرلی۔ رپورٹ میں نامعلوم بھارتی پائلٹس کو ملزم قراردیا گیا ہے۔ رپورٹ میں 19 درختوں کو پہنچنے والے نقصانات کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں درج ہے کہ بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتےہوئے رات ساڑھے تین بجے بم گرائے تھے۔