Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > Latest

لاپتہ افراد کیس، سندھ ہائیکورٹ نے حراستی مراکز کا ریکارڈ مانگ لیا

SAMAA | - Posted: Mar 7, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 7, 2019 | Last Updated: 2 years ago

سندھ ہائيکورٹ ميں ستر سے زائد لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر عدالت نے ناراضی کا اظہار کیا۔ جسٹس نعمت نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ لواحقین رو رہے ہیں۔ بازیابی کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔ تفتیشی افسر آفتاب عالم کو جیل بھیجنا چاہیئے۔ کیس کی سماعت کے دوران  عدالت نے کہا کیا پولیس...

سندھ ہائيکورٹ ميں ستر سے زائد لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر عدالت نے ناراضی کا اظہار کیا۔ جسٹس نعمت نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ لواحقین رو رہے ہیں۔ بازیابی کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔ تفتیشی افسر آفتاب عالم کو جیل بھیجنا چاہیئے۔

کیس کی سماعت کے دوران  عدالت نے کہا کیا پولیس کو لواحقین پر ترس نہیں آتا؟ ناکامی پر تفتیشی افسر آفتاب عالم کو جیل بھیجنا چاہیئے۔

عدالت نے ریمارکس دئے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی معاونت بھی نہیں لی گئی۔ بے حس مت بنیں لاپتہ افراد کو ڈھونڈیں۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ اشتہارات شائع کرنے کے لیے مہلت دیں۔

عدالت نے سربراہ جے آئی ٹی، صوبائی ٹاسک فورس اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کو طلب کرلیا جبکہ پولیس، رینجرز، محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر سے رپورٹ مانگ لی اور حکم دیا کہ لاپتہ شہریوں کی ٹریول ہسٹری اور حراستی مراکز کا مکمل ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube