ایبٹ آباد کے سربن چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوہستان وڈیو اسکینڈل کا مرکزی کردار افضل کوہستانی جاں بحق اور3 افراد زخمی ہوگئے۔ پوليس نے زخميوں کو اسپتال منتقل کرکے واقعے کي تحقيقات شروع کردی ہيں۔ ايبٹ آباد ميں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوہستان ويڈيو اسکينڈل کا مرکزي کردار افضل کوہستاني...
ایبٹ آباد کے سربن چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوہستان وڈیو اسکینڈل کا مرکزی کردار افضل کوہستانی جاں بحق اور3 افراد زخمی ہوگئے۔ پوليس نے زخميوں کو اسپتال منتقل کرکے واقعے کي تحقيقات شروع کردی ہيں۔
ايبٹ آباد ميں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوہستان ويڈيو اسکينڈل کا مرکزي کردار افضل کوہستاني مارا گيا اور 3 راہ گير بھي زخمي ہوئے جنہيں اسپتال منتقل کرديا گيا۔پوليس نے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تحقيقات شروع کردي ہيں۔ پوليس نے ايک مبینہ ملزم کو حراست ميں لے ليا ہے۔
واضع رہے کہ 2012 میں کوہستان میں شادی کی تقریب میں تالیاں بجانے اور ویڈیو بنانے پرقتل کی جانے والی لڑکیوں کے لیے سپریم کورٹ میں افضل کوہستانی نے درخواست دائر کی تھی،اس نے بتایا تھا کہ تقریب کے دوران موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو بعد میں مقامی افراد کے ہاتھ لگ گئی اور وہاں سے علاقے کے دیگر لوگوں میں پھیل گئی، جس پر ایک مقامی جرگے نے ویڈیو میں نظر آنے والی پانچوں لڑکیوں کو قتل کرنے کا حکم جاری کیا۔
افضل کے تین بھائیوں کو بھی اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کےبعد جرگے کے حکم پر قتل کردیا گیا تھا۔
پولیس نے عدالتی احکامات پر کارروائی کرتے ہوئے عمر خان، سفیر اور سرفراز سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا جو اس وقت جیل میں ہیں،تفتیش میں پتہ چلا کہ ملزمان نے تینوں لڑکیوں کو قتل کرنے کے بعد لاشوں کو دریا چوڑ نالے میں پھینک دیا تھا۔