Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

فضائی حدود کی بندش کے باعث ملایشیاء ميں سینکڑوں پاکستانی تاحال پریشان

SAMAA | - Posted: Mar 4, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 4, 2019 | Last Updated: 2 years ago

پاکستان ميں فضائي حدود کي بندش کے باعث ملايشياء ميں سينکڑوں پاکستاني پھنس گئے، مسافر کہتے ہيں ايمبيسي کي طرف سے کوئي تعاون نہيں کيا جا رہا۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان میں پانچ روز پاکستان میں فضائی حدود کی بندش تھی جس کے باعث ملایشیاء میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی پریشان ہوگئے ۔ ملایشیاء...

پاکستان ميں فضائي حدود کي بندش کے باعث ملايشياء ميں سينکڑوں پاکستاني پھنس گئے، مسافر کہتے ہيں ايمبيسي کي طرف سے کوئي تعاون نہيں کيا جا رہا۔

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان میں پانچ روز پاکستان میں فضائی حدود کی بندش تھی جس کے باعث ملایشیاء میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی پریشان ہوگئے ۔

ملایشیاء میں پھنسے مسافر کا کہنا تھا کہ غيرملکي پروازسے آئے تھے یہاں يکم مارچ سے پھنسے ہوئے ہيں، 2 سے3بار ايئرپورٹ بلاکر فلائٹ منسوخ کردي گئي، ہمارے ویزے پانچ دن سے ایکسپائر ہوچکے ہیں، پاکستان کے ایمبیسی سےکوئی بھی تعاون نہیں کر رہا۔

مزید پڑھیے : ملک کے 4 بڑے ہوائی اڈوں سے فضائی آپریشن شروع

بھارتی فضائی حدود سے ہوکر آنے والی پروازوں کا شیڈول تاحال متاثر ہے، بنکاک ،کولالمپور میں پاکستانی مسافر شدید پریشان ہیں، ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اے ایف پی کو بتایا کہ پاکستان کے تمام ایئرپورٹ سروس بحال کردی گئی ہیں ۔

 
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube