Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

اوکاڑہ میں دو بیویوں کا قتل ، شوہر گرفتار

SAMAA | - Posted: Mar 2, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 2, 2019 | Last Updated: 2 years ago

اوکاڑہ کے علاقے شادي وال ميں ايک ہي گھر ميں رہنے والي دو بيويوں شہناز اور ساجدہ کا قتل، پولیس نے شوہر احمد نواز کيخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرليا ۔ اوکاڑہ کے علاقے شادي وال کے ايک ہي گھر ميں شہناز اور ساجدہ رہتي تھيں، جن کي شادي احمد نواز سے ہوئي تھي اور...

اوکاڑہ کے علاقے شادي وال ميں ايک ہي گھر ميں رہنے والي دو بيويوں شہناز اور ساجدہ کا قتل، پولیس نے شوہر احمد نواز کيخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرليا ۔

اوکاڑہ کے علاقے شادي وال کے ايک ہي گھر ميں شہناز اور ساجدہ رہتي تھيں، جن کي شادي احمد نواز سے ہوئي تھي اور دونوں ساتھ ہي اس دنيا سے رخصت ہوگئيں ۔

دونوں خواتین کو کلہاڑيوں کے وار سے قتل کيا گيا، ساجدہ کے بھائي نے شوہر احمد نواز پر قتل کا الزام لگاتے ہوئے گھريلو جھگڑے کو وجہ قرار ديا۔

پوليس نے مقتولہ ساجدہ کے بھائي کي درج کروائي گئي ايف آئي آر پر شوہر کو گرفتار تو کرليا ليکن احمد نواز کہتا ہے کہ شہناز کے بھائي بلال نے دونوں بيويوں کو قتل کيا۔

دو بيويوں کے اس قتل نے پوليس کو بھي چکرا کر رکھ ديا ہے مزيد تفتيش سے سامنے آئے گا کہ قاتل شوہر ہے يا ايک بيوي کا بھائي ہے۔

 
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube