Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

ماحولیاتی دہشتگردی، پاکستان کا بھارت کيخلاف اقوام متحدہ جانے کا اعلان

SAMAA | - Posted: Mar 2, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 2, 2019 | Last Updated: 2 years ago

Pic : REUTERS

پاکستان نے بھارت کی ماحولیاتی جارحیت پراقوام متحدہ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کا موقف ہے کہ درخت تباہ کر کے بھارت نے ماحولیاتی دہشت گردی پھیلائی، بھارت کي جانب سے جابہ پر بمباري سے صنوبر کے درختوں کي تباہي ہوئی، پاکستان نے اقوام متحدہ جانے کا اعلان کر ديا ۔

مشير ماحوليات ملک امين اسلم کا کہنا تھا کہ ہمارا جو ريزرو فاريسٹ ہے وہ بلين ٹري سونامي کا حصہ تھا، بھارتي طيارے نے اُس پر بم مارے جس سے وہاں موجود درختوں کے ساتھ فاريسٹ کو بھي نقصان پہنچا ۔

مشيرماحوليات ملک امين اسلم کہتے ہيں پاکستان دنيا کو بتائے گا کہ بھارت رياستي دہشتگردي کے بعد ايکو دہشتگردي پراُتر آيا ہے۔

مزید پڑھیے : ایل او سی پر دراندازی ، پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی پر بھارتی طیارے فرار

مشير ماحوليات نے کہا کہ بين الاقوامي قوانين کے تحت درختوں کو نقصان پہنچانا جرم ہے۔۔۔ اس ليے اس معاملے کو اقعام متحدہ سميت ديگر فورمز پر بھي اُٹھايا جائے گا ۔

ماحولياتي تبديلي کے جنگ ميں يہ درخت صفِ اوّل کے بے زبان سپاہي ہيں پاکستان کے بلين ٹري سونامي کا ناسا سميت کئي عالمي ادارے نے خيرمقدم کيا تھا۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube