Friday, January 28, 2022  | 24 Jamadilakhir, 1443

آزاد کشمیر میں بس اور گاڑی میں تصادم، سینیئر صحافی جاں بحق

SAMAA | - Posted: Mar 2, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 2, 2019 | Last Updated: 3 years ago

آزاد کشمیر کے ضلع میرپور میں بس اور گاڑی میں تصادم کی وجہ سے ایک سینیئر صحافی جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں سوار افراد اپنی صحافتی ڈیوٹی سر انجام دینے کے لیے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی طرف جا رہے تھے۔

گاڑی اسلام گڑھ پلجورہ کے مقام پر سامنے سے آنے والی مسافر بس کے ساتھ ٹکرائی۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ اور گولہ باری، دو افراد شہید

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق شخص کی شناخت ندیم صدیقی کے نام سے ہوئی۔ حادثے میں زخمی دنیا نیوز کے کیمرہ مین ظفر بٹ سمیت 4 افراد شدید زخمی ہیں۔

ندیم صدیقی کی نماز جنازہ آج ہفتے کی شام 7 بجے کھمبال نماز گاہ میں ادا کی جائے گی۔

گزشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے مختلف سیکٹرز پر فائرنگ اور گولہ باری سے 2 افراد شہید جبکہ خاتون سمیت 3 زخمی ہوگئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube