Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ، ہزاروں افراد کی حمایت

SAMAA | - Posted: Mar 1, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 1, 2019 | Last Updated: 2 years ago

امن کو ايک اور موقع دينے والے عمران خان ہيرو بن گئے، عمران خان کو امن کا نوبل انعام ديا جائے، دنيا بھر سے آوازيں اٹھنے لگيں۔ امريکی اداکار جيريمی ميک نے مطالبے کی حمايت کردی، آن لائن پٹيشن پر بھی 50 ہزار سے زائد افراد دستخط کرچکے ہيں۔ عمران خان کا امن کا پيغام دنيا...

امن کو ايک اور موقع دينے والے عمران خان ہيرو بن گئے، عمران خان کو امن کا نوبل انعام ديا جائے، دنيا بھر سے آوازيں اٹھنے لگيں۔ امريکی اداکار جيريمی ميک نے مطالبے کی حمايت کردی، آن لائن پٹيشن پر بھی 50 ہزار سے زائد افراد دستخط کرچکے ہيں۔

عمران خان کا امن کا پيغام دنيا بھر کے لوگوں کے دلوں ميں گھر کرگيا، پاکستانی وزيراعظم کو امن کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

سوشل ميڈيا ٹرينڈ پر معروف امريکی اداکار جيريمی ميک بھی حمايت ميں ميدان ميں آگئے۔ جيريمی کی پوسٹ کو 40 ہزار سے زائد لوگوں نے لائيک اور بارہ ہزار صارفين نے ری ٹوئٹ کيا۔

پاکستانی شہريوں نے آن لائن پٹيشن بھی دائر کردی، جس کے مطابق عمران خان نے ابھی نندن کو رہا کرکے امن کو موقع ديا، اس لئے انہيں امن کا نوبل انعام ديا جائے۔ اس پٹيشن پر اب تک 50 ہزار سے زائد لوگ دستخط بھی کرچکے ہيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube