Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

بھارت جانے سے قبل گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا نیا ویڈیو پیغام ، ویڈیو دیکھیں

SAMAA | - Posted: Mar 1, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 1, 2019 | Last Updated: 2 years ago

بھارت جانے سے قبل گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا ویڈیو پیغام جاری کردیا گیا ۔ گرفتار بھارتي پائلٹ ابھي نندن نے رہائی سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاک فوج کابہت معترف ہوں،  بھارتی میڈیا ہمیشہ بات بڑھا چڑھا کر پیش کرتاہے، لوگ بھارتی میڈیا کے بہکاوے میں آجاتے ہیں، بھارتی میڈیا...

بھارت جانے سے قبل گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا ویڈیو پیغام جاری کردیا گیا ۔

گرفتار بھارتي پائلٹ ابھي نندن نے رہائی سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاک فوج کابہت معترف ہوں،  بھارتی میڈیا ہمیشہ بات بڑھا چڑھا کر پیش کرتاہے، لوگ بھارتی میڈیا کے بہکاوے میں آجاتے ہیں، بھارتی میڈیا آگ اور مرچیں لگا کر خبریں دیتا ہے ۔

اس کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی بہت پروفيشنل ہے، میں ٹارگٹ تلاش کررہا تھا کہ پاکستان ایئرفورس نے ہٹ کیا، پیراشوٹ سےاترتے وقت میرے ہاتھ میں پستول تھا لیکن نیچے لوگ بہت زیادہ تھے اس لیے ہتھیارپھینکنا پڑا۔

 بھارتی پائلٹ کا کہنا تھا کہ بھاگنے کی کوشش کی تومیرے پیچھے لوگ آگئے ، مقامی لوگوں نے مجھے پکڑا، لوگوں کا جوش بہت زیادہ تھا تاہم پاک فوج نے مجھے لوگوں سے چھڑایا اور پاک فوج کے یونٹ میں لاکر میرا علاج کروایا گیا۔

دوسری جانب گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا ہے ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube