ہوم   > Latest

بلوچستان میں ووٹ کی منتقلی اور اندراج کی تاریخ میں توسیع

SAMAA | - Posted: Mar 1, 2019 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Mar 1, 2019 | Last Updated: 1 year ago

بلوچستان میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا کام جاری ہے، الیکشن کمیشن بلوچستان نے ووٹ کی منتقلی اور اندراج کے فارم جمع کروانے کی تاریخ میں 31 مارچ تک توسیع  کر دی۔

الیکشن کمشنر بلوچستان سردار اسرار خان کے مطابق الیکشن کمشنر کا کہنا کہ الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 27 کےمطابق  ایسے تمام رائے دہندگان جن کا ووٹ شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتے کے علاوہ کسی اور پتہ پر درج تھا، ان کو 31 دسمبر  2018 تک سہولت دی گئی تھی کہ وہ اپنے ووٹ کو شناختی کارڈ پر درج کسی بھی پتہ پر منتقل کروائیں تاہم سہولت سے فائدہ نہ اٹھانے والے رائے دہندگان کے ووٹ اس تاریخ کے بعد غیر مؤثر ہو گئے ہیں۔

صورتحال کے پیش نظر آئین کی شق 219 (اے)  اور الیکشنز ایکٹ 2017ء کے سیکشن 36 میں دئیے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ ووٹ کے بنیادی حق کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے اور رائے دہندگان کے ووٹ کے اندراج کو شناختی کارڈ پر درج پتوں کے مطابق منتقل کیا جاسکے، اب رائے دہندگان 31 مارچ تک اپنے ووٹ کے اندراج کو اپنے شناختی کارڈ پر دیئے گئے مستقل یا عارضی پتوں کے مطابق اندراج یا منتقل کر سکیں گے، اس کیلئے تمام اضلاع میں قائم دفتر ضلعی الیکشن کمشنر، رجسٹریشن آفیسر اور دفاتر اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران کے پاس سہولیات مہیا کردی گئی ہیں۔

الیکشن کمشنر کے مطابق انتخابی فہرستوں میں درج 8 سے 10 فیصد رائے دہندگان  کے ووٹ  شناختی کارڈ  پر درج مستقل یا عارضی کے علاوہ کسی اور پتے پر درج ہیں، انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے دوران عارضی اور مستقل کے علاوہ کسی اور پتے پر درج ووٹوں کی نشاندہی کی جائے گی اور ان ووٹوں کو شناختی کارڈ پر درج پتے پر منتقل کیا جائے گا۔​

الیکشن کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقوں کی انتخابی فہرستیں منجمد کردی جاتی ہیں لہٰذا الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 25 کے مطابق شہری نئے شناختی کارڈ بناتے وقت اپنے مستقل عارضی یا موجودہ پتہ کو ووٹ اندراج کیلئے منتخب کریں۔ رائے دہندگان کو مزید معلومات کیلئے الیکشن کمیشن کے ضلعی الیکشن کمشنر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ویب سائٹ پر بھی معلومات درج ہیں جبکہ 8300 پر شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کرکے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube