Monday, October 25, 2021  | 18 Rabiulawal, 1443

پاکستان کی طرف سے امن کا پیغام ہے،جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتے،پاک فوج

SAMAA | - Posted: Feb 27, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 27, 2019 | Last Updated: 3 years ago

  ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتا،پاکستان کی طرف سے امن کا پیغام ہے۔جنگ ميں کسی کی جيت ہار نہيں ہوتی، انسانيت ہارتی ہے،اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس وقت کی رپورٹنگ مختلف ہوگی۔ میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان کے ایف 16 طیارہ...

 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتا،پاکستان کی طرف سے امن کا پیغام ہے۔جنگ ميں کسی کی جيت ہار نہيں ہوتی، انسانيت ہارتی ہے،اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس وقت کی رپورٹنگ مختلف ہوگی۔ میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان کے ایف 16 طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ بھی مسترد کردیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ بھارت کو جواب دینے سے متعلق آپشنز پرغور کیا گیا۔ پاک افواج کے پاس ہر طرح کی صلاحیت سمیت عوام کا ساتھ بھی ہے، پاکستان امن چاہتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر 6 ہدف لاک کئے گئے۔ آج صبح جب وہ ٹارگٹ لینے تھے تو یہ فیصلہ کیا کہ کوئی عسکری ہدف نہیں لیں گے، انسانی زندگی کا نقصان نہ ہونے کا فیصلہ کیا گیا۔اس دوران پاکستانی حدود میں رہتے ہوئے 6 اہداف کو کھلی جگہ میں نشانہ بنایا۔

پاکستان نے بھارت کے 2 جنگی طیارے مار گرائے،پاک فوج کی تصدیق

انھوں نے کہا کہ کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہتے جو غیر ذمہ دار ثابت کرے، پاکستان سب کچھ کرسکتا ہے مگر خطے کے امن کو متاثر نہیں کرنا چاہتے، پاکستان جنگ کی جانب نہیں جانا چاہتا۔

پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دیا ہے،شاہ محمود قریشی

 میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ پاک فضائیہ کی کارروائی میں 2 بھارتی طیارے مار گرائے۔ دو بھارتی پائلٹ گرفتار کرلئے گئے۔ ایک پائلٹ زخمی تھا جس کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تیسرے جنگی طیارے کے گرنے کی بھی اطلاعات ہیں مگر ابھی کچھ واضح نہیں ہوسکا۔

تازہ اطلاعات کے مطابق وضاحت کی گئی ہے کہ بھارت کا ایک پائلٹ ابھی نندن پاک فوج کی حراست میں ہے۔

پاک فضائیہ کی حراست میں موجود پائلٹ نے بھارتی ہونے کی تصدیق کردی

انھوں نے تردید کی کہ پاکستان نے ایف 16 طیارے استعمال ہی نہیں کئے، اس لئے اس کے گرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے،جنگ کا مطلب امن کی پالیسی کی ناکامی ہے، پاکستان صورتحال کو کشیدہ نہیں کرنا چاہتا،جنگ مسئلوں کا حل نہیں ہوتی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube