Monday, October 25, 2021  | 18 Rabiulawal, 1443

پاکستان نے بھارت کے 2 جنگی طیارے مار گرائے،پاک فوج کی تصدیق

SAMAA | - Posted: Feb 27, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 27, 2019 | Last Updated: 3 years ago

مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں پاکستان نے 2 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے ہیں، ایک مگ 21 آزاد کشمیر جبکہ دوسرا مقبوضہ کشمیر میں گرا، پاکستانی حدود میں اترنے والے ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے...

مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں پاکستان نے 2 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے ہیں، ایک مگ 21 آزاد کشمیر جبکہ دوسرا مقبوضہ کشمیر میں گرا، پاکستانی حدود میں اترنے والے ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک فضائیہ کی کارروائی کی تصدیق کی ہے۔ لاہور کےعلامہ اقبال انٹرنيشنل ائيرپورٹ پر فلائٹ آپريشن معطل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فيصل آباد، سيالکوٹ، ملتان سے بھی فلائٹ آپريشن معطل کرديا گيا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے بدھ کی صبح کارروائی کی۔ بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی تھی۔ پاکستان نے اپنی فضائی حدود میں آنے والے 2 بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ایک بھارتی طیارے کا ملبہ آزاد کشمیر میں گرا جبکہ دوسرے طیارے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں گرا۔زمین پر موجود فورسز نے  ایک بھارتی پائلٹ کو حراست میں لے لیا ہے۔

پاک فضائیہ کی کارروائی،بھارتی طیارے گرنے کے مناظر

لاہور کےعلامہ اقبال انٹرنيشنل ائيرپورٹ پرفلائٹ آپريشن معطل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فيصل آباد، سيالکوٹ، ملتان سے بھی فلائٹ آپريشن معطل کرديا گيا ہے۔

پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دیا ہے،شاہ محمود قریشی

سماء سے خصوصی بات چیت میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ کل بتاديا تھا کہ بھارت کو جواب ديں گے،پاکستان نے جواب دے ديا ہے۔ وزير خارجہ شاہ محمود قريشی نےمزید کہا کہ بھارت ہوش کے ناخن لے، پاکستان جنگ نہيں چاہتا مگر پوری قوم متفق ہے کہ اگر دشمن کی جانب سے جارحيت ہوئي تو منہ توڑ جواب ديں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube