Wednesday, August 5, 2020  | 14 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

مری اور گليات ميں برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع،موسم خوشگوار

SAMAA | - Posted: Feb 26, 2019 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Feb 26, 2019 | Last Updated: 1 year ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں کہیں برفباری اور بارش سے موسم خوشگوار اور سہانا ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گليات ميں برفباري کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگيا ہے۔ مری اور چھانگلہ گلی میں 6 انچ تک برف پڑچکی ہے۔ گلیات کی سڑکیں ایک مرتبہ پھرخراب موسم کےباعث بند ہوگئی ہیں۔ برف باری...

ملک کے بیشتر علاقوں میں کہیں برفباری اور بارش سے موسم خوشگوار اور سہانا ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گليات ميں برفباري کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگيا ہے۔ مری اور چھانگلہ گلی میں 6 انچ تک برف پڑچکی ہے۔ گلیات کی سڑکیں ایک مرتبہ پھرخراب موسم کےباعث بند ہوگئی ہیں۔ برف باری کے باعث مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔

جہلم اور گرد و نواح میں تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہے اورجاتی سردی لوٹ آئی ہے۔ ادھر مالاکنڈ کی تحصیل درگئی اور بٹ خیلہ میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اورسردی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے چند شہروں میں بارش کا امکان

ایبٹ آباد شہراور گرد و نواح میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا ہے۔نتھیا گلی اور ایوبیہ میں ہلکی برفباری نے سردی بڑھادی ہے۔

 
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube